Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
5 - 32
ترقی و عروج عطا فرمائے کہ جس کی بدولت لاکھوں  لاکھ مسلمان نیکی کی راہ پر گامزن ہو گئے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ بدکا ر وسیاہ کار انسان کو دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آگیا سبب کچھ یوں  بنا کہ ایک دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی دی ہوئی توفیق سے نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں  جانا ہوا۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مجھے مسجد میں  ہونے والے فیضانِ سنّت کے درس میں  بیٹھنے کی سعادت مل گئی۔ درس بہت اچھا لگا آخر میں  ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع کی تر غیب دلائی گئی میں  نے بھی اجتماع میں  شرکت کی نیت کر لی اور مقررہ وقت پر سنّتوں  بھرے اجتماع میں  پہنچ گیا۔ یہاں  تو ایک نیا ہی جہان آباد تھا ہر طرف سنّتوں  کی بہاریں  تھی ایک عجیب روح پر ور سماں  تھا پرسوز بیان اور رقت انگیز دعا نے میرے دل کی دنیا زیرو زبر کردی۔ میں  نے اپنے سابقہ گناہوں  سے توبہ کی اور مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا ۔ سرپر عمامہ شریف، زُلفیں  اور چہرے پر داڑھی سجالی اور یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیس دن کے مدنی قافلے کا مسافر ہوں۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3} مدنی حُلیے کی برکت 
	تحصیل جنڈ (پنجاب، پاکستان) کے علاقے کوٹ چھجی کے مقیم اسلامی