Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
4 - 32
نیتی کو عملی جامہ پہنانے مدنی ماحول میں  استقامت پانے اور خوب خوب نیکیاں  کمانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 روزہ تربیتی کورس میں  داخلہ لے لیا۔ یوں مجھ سابد کردار عصیاں  شعار اور معاشرے کا انتہائی ذلیل و خوار شخص سنّتوں  پر عمل کی برکت سے باکردار، نکوکار اور معاشرے کا عزت دار انسان بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے شیخِ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کا مرید ہو کر قادری عطاری بن چکا ہوں۔
اللہ عَزّوَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{2} رحمتوں  کی برسات 
	فرید ٹاؤن (پنجا ب، پاکستان)کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ بد قسمتی سے میں  گناہوں  کی اندھیری وادیوں  میں  بھٹک رہاتھا۔ دنیا کی رنگینیوں  میں  ایسا گُم تھا کہ نہ نمازوں  کا ہوش تھا اور نہ قبر وآخرت کی کوئی فکر۔ بس دنیا ہی کا حصول مقصدِ حیات بن چکا تھا۔ یوں  زندگی کے قیمتی لمحات دنیاوی خرافات کی نذر ہورہے تھے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے اور اسے