چل دیا جب وہ مسجد میں داخل ہوئے تو میں بھی ان کے ہمراہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں چلا گیا۔ مغرب کی نماز باجماعت ادا کی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے با رگاہِ الٰہی میں دعا کی۔ نما ز کے بعد ایک اسلامی بھائی نے فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان شروع کیاتو میں بھی قریب جا کر بیٹھ گیا۔ تحریر کی سادگی اور اصلاحِ اُمت کے جذبے سے سرشار انداز مجھے بے حد پسند آیا۔ میں نے اب باقاعدگی سے درس سنناشروع کر دیا۔ چند دنوں بعد ایک اسلامی بھائی کی انفردی کوشش کی برکت سے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضری نصیب ہو گئی۔ وہاں کے روح پرور مناظر بہت اچھے لگے ہر طرف سبز عماموں کی بہاریں اور کثیر نوجوانوں کے داڑھی شریف سے پررونق چہرے دیکھ کردل باغ باغ ہو گیا۔ میں نے سابقہ گناہوں سے تائب ہو کر داڑھی اور عمامہ سجانے کا پکا ارادہ کر لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے مجھے دین و دنیا کی برکتیں ملنا شروع ہو گئی۔
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{16}کالے بچھو
راولپنڈی (پنجاب، پاکستان )کے محلہ مسلم آباد کے رہائشی اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے انقلاب کے بارے میں کچھ یوں رقم طراز ہیں