Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
26 - 32
مہکے مدنی ماحول کی مزید بہاریں  عطا فرمائے۔ (آمین)
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{15}سود کی لعنت 
	بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقے کھارادر سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار  مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں  معاشی مسائل کا شکار تھا جس کی وجہ سے بے حد پریشان تھا۔ ان مسائل کے حل کے لیے مَعَاذَاللہ میں  سود پر قر ض لینے کے گناہِ عظیم میں  مبتلا ہو گیا مگر مسائل ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے سود کا بار دن بدن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا تھا اور اس کی ادائیگی کے اسباب دور دور تک نظر نہیں  آ رہے تھے جس کی وجہ سے میری رات کا سکون اور دن کا چین و قرار رخصت ہو چکا تھا۔ ہر وقت یہی بوجھ سر پر سوار رہتا کہ اب کس طرح اس سودی لعنت سے گلو خلاصی ہو گی۔ با رہا شیطان لعین نے خود کشی کا ذہن دیا لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت شاملِ حال تھی کہ میں  اس مکر و فریب کے جال میں  نہ پھنسا۔ ایک دن میری نظر کچھ سبز عماموں  والے اسلامی بھائیوں  پرپڑی۔ ان کے پرنور چہروں  اور مدنی حلیوں  کو دیکھا تو بہت اچھا لگا چنانچے میں  سکون کی تلاش میں  ان کے پیچھے پیچھے