Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
25 - 32
کے قافلے کا مسافر ہوں۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}گناہوں  کی تاریک وادیاں 
	ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب اس طرح ہے کہ میں  گناہوں  کی تاریک وادیوں  میں  بھٹک رہا تھا۔ فرض نمازوں  تک سے غافل تھا۔ بس موج مستی میں مگن زندگی کے انمول لمحات برباد کر رہا تھا۔ میری سعادتوں  کی معراج کا سفر کچھ اس طرح شروع ہوا کہ ایک روز میں  نمازِ ظہر کے لئے مسجد میں  گیا تو نماز کے بعد ایک مبلّغ نے درسِ فیضانِ سنّت دینا شروع کیا۔ میں  بھی درس میں  شریک ہو گیا۔ پرتاثیر درسِ فیضانِ سنّت سے میرا دل مسرور ہو گیا۔ درس کے اختتام پر ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے محبت بھرے اندازا میں  اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ میں  چونکہ پہلے ہی درسِ فیضانِ سنّت سے متأثر ہو چکا تھا چنانچہ مزید برکتیں  سمیٹنے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شریک ہو گیا۔ سنّتوں  بھرے اجتماع میں  بیان اور رقت انگیز دعا کی برکت سے میرے دل کی دنیا زیر و زبر ہوگئی ۔ میں  نے اپنے گناہوں  سے توبہ کی اور برکتیں  پانے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ تادمِ تحریر ذیلی نگران کی حیثیت سے احیائے سنّت کے لیے کوشاں  ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مہکے