Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
23 - 32
سے اللہ ، اللہ  کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔ میری آواز سے میرے قریب سوئے ہوئے شرکائے قافلہ اٹھ بیٹھے۔ اتنے میں  مجھے بیدار کردیا گیا۔ دیکھا تو وقتِ تہجد تھا۔ میں  ابھی تک اللہ ، اللہ کی پاکیزہ صدائیں  بلند کئے جا رہاتھا ۔ یہ سب امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کی عنایتیں  ہیں  کہ مجھ پر اس قدر کرم ہوا۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13} روز کا معمول 
	تحصیل میلسی (پنجاب، پاکستان) میں  مقیم اسلامی بھائی اپنے مدنی ماحول میں  آنے کا واقعہ کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں  کہ یہ اُن دنوں  کی بات ہے کہ جب میں  میٹرک میں  زیرتعلیم تھا۔ مدنی ماحول سے دوری کے باعث جہاں  نماز روزے کی معلومات سے نابلد تھا وہیں  عقائدِحَقّہ کے بارے میں  بھی کوئی خاص شناسائی نہ تھی اسی وجہ سے بدمذہبوں  کے ساتھ بھی میرا اٹھنا بیٹھنا رہتا۔ ایک دن گھر سے کچھ دور واقع مسجد (جہاں  دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں  کا آنا جانا تھا) میں  نماز ادا کرنے گیا۔ جب میں  نے وہاں  اسلامی بھائیوں  کا مسکرا مسکرا کر خندہ پیشانی سے ملاقات کرنا دیکھا تو متأثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا اس طرح آہستہ آہستہ میں  نے عشاء کی نماز وہیں  ادا کرنا شروع کر دی۔ ایک دن ایک باعمامہ اسلامی