Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
22 - 32
بڑھتے ہوئے بے عملی کے سیلاب سے ’’متأثر‘‘ ہو جانے کا خوف لاحق رہنے لگا۔ ایسے میں  مجھے اچھے ماحول کی ضرورت تھی جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کی صورت میں  نصیب ہو گیا۔ سبب کچھ اس طرح بنا اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے درسِ فیضانِ سنّت سننے کی سعادت نصیب ہوئی جس کے پرتاثیر الفاظ کانوں  کے راستے دل کی گہرائیوں  میں  اتر گئے مزید عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں  کی انفرادی کوشش کی برکت سے دعوتِ اسلامی ہی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  جانے کی سعادت میسر آئی۔ ایسا پاکیزہ ماحول میں  نے اس سے قبل نہیں  دیکھا تھا۔ اب تو میری سعادتوں  کی معراج کا آغاز ہو چکا تھا۔ ایک مرتبہ عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے کا مبارک سفر نصیب ہوا  جس کی بے شمار برکتیں  نصیب ہوئیں  کہ دورانِ قافلہ رات سوتے میں  میری قسمت چمک اٹھی۔ کیادیکھتا ہوں  کہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  اپنا نورانی چہرہ چمکاتے جلوہ افروز ہیں۔ میں  نے آپ کی جانب غور سے دیکھا تو   آپ کچھ تناول فرما رہے تھے۔ آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ نے انتہائی شفقت فرماتے ہوئے اپنے تبرّک کا کچھ حصہ مجھے بھی عطا فرمایا۔ میں  نے جونہی لے کر اپنے منہ میں  رکھا ایک کیف و سرور کی لہر اٹھی اور اسی اثنامیں  بے اختیار میری زبان