Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
21 - 32
بڑے پیارے انداز میں  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں  بتانے اور فیوضات سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کا ذہن دیتے رہے۔ میرا شرکت کا ذہن تو نہ تھا مگر ان اسلامی بھائی کی مستقل انفرادی کوشش کی برکت سے میں  نے نیت کر ہی لی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں  شریک ہو ہی گیا۔ سنتوں  بھرے اجتماع میں  مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان پھر ذکراللہ اور آخر میں  رقت انگیز دعا نے تو میرے دل کی دنیاہی بدل دی۔ میں  نے صدقِ دل سے توبہ کی اور سعادتوں  بھری زندگی بسر کرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول کی برکت سے نمازوں  کاپابند بن گیا۔ میں  اب خوب خوب مدنی کاموں  کی بہاریں  لٹا رہا ہوں۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{12} تَبَرُّک کی برکت 
	وزیرآباد (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے محلہ لکڑمنڈی کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے یوں  تو میں  شروع سے ہی نمازوں  کا پابند تھا لیکن اچھی صحبت نہ ملنے کے باعث اپنے اندر عملی اعتبار سے بہت کمی پاتا تھا۔ روز بروز