Brailvi Books

نشے باز کی اصلاح کا راز
20 - 32
فیضانِ سنّت کو عام کرکے ِخوب خوب رحمتیں  حاصل کریں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہمیں  خلوصِ نیّت کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ 
اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 {11} بغض و عناد نکل گیا 
	تحصیل بھلوال (پنجاب، پاکستان) کے محلہ مخدوم آباد کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لبُاب ہے کہ مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں  بد مذہبیت کی تاریک وادیوں  میں  بھٹک رہاتھا۔ بدمذہبوں  کی صحبت کی نحوست کا رنگ اس قدر غالب تھا کہ میں  دعوتِ اسلامی کے نام سے بھی چڑتاتھا۔ میرے  شب و روز اسی بغض و عناد میں  بسر ہو رہے تھے۔ نمازوں  کا تو یہ حال تھا کہ کبھی پڑھ لی تو کبھی چھوڑ دی۔ ایک روز میں  اپنے محلہ کی مسجد میں نمازِ مغرب کی ادائیگی کے لیے گیا۔ نماز کے بعد مسجد میں  درسِ فیضانِ سنّت ہو رہا تھا۔ میری خوش بختی کہ میں  درس میں  شریک ہو گیا۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے سادہ اور منفرد انداز سے تو میرا روآں  روآں  لرزنے لگا مگر ابھی بھی غفلت کی خماری مکمل طور پر ختم نہ ہوئی تھی۔ درسِ فیضانِ سنّت کے بعد میں  نے اس اسلامی بھائی سے جارحانہ انداز میں  بحث مباحثہ شروع کر دیا لیکن مجال ہے کہ ان کے لب و لہجے میں  شدت آئی ہو۔ وہ