بھائی کے دنیا و آخرت کے فوائد سے بھر پور کلام کو سن کر میں بہت خوش ہوا اور یوں ان کی خیر خواہی فرمانے کے سبب میرے دل میں ان کی محبت موجزن ہو گئی اور میں ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے کے لئے تیار ہو گیا۔ مدنی قافلے میں سفر کے دوران عاشقانِ رسول کی رفاقت میں بہت سرور آیا۔ دین کے وہ مسائل سیکھنے کاموقع ملا جن سے میں آج تک ناآشنا تھا نماز کے وہ اہم مسائل جن کانماز میں خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ان کے بارے سنا تو آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ نماز میں شرائط و فرائض بھی ہوتے ہیں۔ بہر حال میں مدنی قافلے میں اسلامی بھائیوں کی شفقتوں اور ان کی ملنساری اخلاق و کردار سے اس قدر متأثر ہوا کہ میں ہمیشہ کے لئے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔ اپنی قبر و آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلا می کو دن دگنی رات چگنی ترقی و عروج عطا فرمائے کہ جس کی برکت سے آج لاکھوں لاکھ مسلمانوں کی اصلاح ہو رہی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ درسِ فیضانِ سنّت کی برکت سے ایک فیشن پرَست کی زندگی کو چار چاند لگ گئے اور سعادتوں بھری زندگی مقدّر بن گئی۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اپنے محلہ ،مسجد،گھر گھر میں درسِ