{10} فیشن پرستی سے توبہ
مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے مانگا منڈی کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا۔ دنیا کی رونقوں میں منہمک زندگی کے نادر لمحات ضائع کر رہا تھا۔ میری زندگی کے سیاہ پہر میں سعادتوں کی کرنیں کچھ یوں نمودار ہوئیں کہ ہمارے محلہ کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی درسِ فیضانِ سنّت کیلئے تشریف لایا کرتے ۔ خوش قسمتی سے ایک دن میں بھی درس میں شریک ہو گیا۔ انہوں نے درودو سلام کی فضلیت بیان کی جسے سن کر دل خوشی سے جھومنے لگا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے رسول صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلیہ واٰلہٖ وَسلَّم پر درود پاک پڑھنے والوں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتوں کی کیسی چھما چھم بارش برستی ہے۔ درسِ فیضانِ سنّت کے بعد میری ملاقات ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی سے ہو گئی ان کا اندازِ ملاقات اور گفتگو کا دلنشین انداز مجھے بہت اچھا لگا انہوں نے شفقت فرماتے ہوئے مدنی قافلے کی برکتیں بتائیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں دعائیں قبول ہوتی ہیں پریشانیاں دور ہوتی اور چین سکون کی دولت نصیب ہوتی ہے۔ لاکھوں لاکھ اسلامی بھائی راہِ خدا میں سفر کی برکتوں سے مالا مال ہو رہے ہیں۔ آپ بھی مدنی قافلے میں سفر کریں جہاں آپکو بے شمار دینی مسائل سیکھنے کو ملیں گے وہیں سکونِ قلب کی دولت بھی نصیب ہو گی۔ ان اسلامی