Brailvi Books

نیکی کی دعوت (حصہ اول)
6 - 7
رکھے،مگر افسوس !فی زمانہ یہ عظیم مَدَنی کام بَہُت زیادہ سُستی کا شکار ہے،اِس سُستی کو چُستی سے بدلنے کے لئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرے اجتماعات،مَدَنی قافلوں،عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،مَدَنی تربیّتی کورس،فرض عُلُوم کورس،مَدَنی چینل اور درسِ فیضانِ سنّت وغیرہ کے ذَرِیعے خوب سرگرمِ عمل ہے۔الحمدللہ عزوجل ’’فیضانِ سنّت‘‘ کے تادمِ تحریر پانچ ابواب:(۱)فیضانِ بسم اللّٰہ(۲)آدابِ طَعام(۳)پیٹ کا قفلِ مدینہ(۴)فیضانِ رَمَضَان اور(۵)غیبت کی تباہ کاریاں منظرِ عام پر آچکے ہیں،اب چھٹا باب’’نیکی کی دعوت(حصّۂ اول)‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے جس میں نیکی کی دعوت دینے کی اَہَمِّیَّت وفضیلت اورنہ دینے کے نقصانات کا بیان ہے(یہ باب کافی وسیع ہے اِس میں حکایاتُ الانبیاء،نیکی کی دعوت کے لئے صحابۂ کرام کی قربانیاں،کرامت کے ذریعے نیکی کی دعوت،مکتوبات کے ذَرِیعے نیکی کی دعوت،بعدِ وفات نیکی کی دعوت،کمسن مبلِّغین وغیرہ وغیرہ پر کام کرنے کی نیّت ہے،زندَگی کا بھروسا نہیں،اللہ عزوجل میری چہیتی مَدَنی مجلس ’’ المدینۃُ العِلمیّۃ ‘‘ کو سلامت با کرامت رکھے۔اِس مجلس کو وَصیَّت کرتا ہوں کہ میرے بعد بھی اِس کام کو جاری رکھتے ہوئے مذکورہ مَوضوعات کی تکمیل کر کے انہیں فیضانِ سنَّت میں شامل کر دے)۔اِس کتاب کوتقریباً 125قراٰنی آیات،مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم 
کے 249اِرشادات،113 عبرت انگیز حِکایات،51 مَدَنی بہاروں اور مختلف موضوعات پرسینکڑوں مَدَنی پھولوں سے مُزَیّن کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رَحمت سے اُمّید ہے کہ یہ کتاب پڑھنے سے اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت کے عظیم مدنی کام کے جذبے کومزید تقویَّت ملے گی۔کتابِ ہذا کو اَغلاط سے بچانے کی بَہُت کوشِش کی گئی ہے اور دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دارالافتاء اہلسنّت کے مفتی صاحِب سے باقاعِدہ شَرعی تفتیش بھی کروائی گئی ہے۔الحمدللہ عزوجل میری کوشش رہتی ہے کہ اپنی کتب ورسائل اور نعتیہ کلام کو عُلَماءِ کرام کَثَّرَھُمُ اللّٰہُ السَّلام کی نظر سے گزار کرہی منظرِ عام پر لایا جائے،غلطیوں سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کوئی غَلَط مسئلہ چَھپ جائے لوگ اُس پر عمل کرتے رہیں اورمعاذَاللہ آخِرت میں میری گرِفت ہو جائے۔بَہر حال اپنی کوشش پوری ہے تاہم ممکن ہے کہ غَلَطیاں رَہ گئی ہوں،لہٰذا اِس میں اگر کوئی شَرعی غَلطی پائیں تو برائے مہربانی بہ نیّتِ ثواب مجھے ضَرور بِالضَّرور خبردار فرمائیں اور خود کواجرِ عظیم کا حقدار بنائیں۔ان شاء اللہ عزوجل سگِ مدینہ عفی عنہ کو بلا وجہ اَڑتا نہیں شکریہ کے ساتھ رُجوع کرتا پائیں گے۔
دُعائے عطّار:
تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی خدمتوں میں مدنی التجا ہے کہ اِس کتابِ مُستَطاب کے ذَریعے رِضائے الٰہی عزوجل پانے کیلئے اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ روزانہ کم از کم دو درس(ان میں سے ایک گھر میں ضَرور)دیجئے یعنی مختلف دو 
Flag Counter