Brailvi Books

نیکی کی دعوت (حصہ اول)
7 - 7
اوقات میں پڑھ پڑھ کر مسلمانوں کو سنائیے اگر کسی کا دل چوٹ کھاگیا اور وہ قراٰن و سنّت کی راہ پر آگیا توان شاء اللہ عزوجل آپ کا بھی بیڑا پار ہوگا۔نبیِّ حاشِر،رسولِ صابِر و شاکِر،محبوبِ ربِّ قادِر صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:اگر اللہ عزوجل تمہارے ذَرِیعے کسی ایک شخص کوہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچّھاہے کہ تمہارے پاس سُرخ اُونٹ ہوں۔
 (مُسلِم ص۱۳۱۱ حدیث ۲۴۰۶)
حضرتِ علّامہ یحیی بن شَرَف نَوَوِی(نَ۔وَ۔وی)علیہ رحمۃ اللہ القوی اِس حدیثِ نَبَوی(نَ۔بَ۔وی)کی شَرْح میں لکھتے ہیں:سُرْخ اونٹ اہلِ عَرَب کا بیش قیمت مال سمجھا جاتا تھا،اِس لئے ضَربُ المَثَل(یعنی کہاوت)کے طور پر سُرخ اُونٹوں کا ذِکْر کیا گیا۔اُخْرَوی(اُخْ۔رَوی)اُمور کو دُنْیوی چیزوں سے تَشْبِیْہ(تَشْ۔بِیْہ یعنی مثال)دینا صِرف سمجھانے کے لئے ہے ورنہ حقیقت یِہی ہے کہ ہمیشہ باقی رہنے والی آخِرت کا ایک ذرّہ بھی دُنیا اور اِس جیسی جتنی دنیائیں تصوُّر کی جاسکیں،اُن سب سے بہتر ہے۔ 
 (شَرحِ مُسلِم لِلنَّوَوِی ج ۱۵ ص۱۷۸)
دُعائے عطّار:
یا ربِّ مُصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ جو کوئی روزانہ فیضانِ سنّت کے دو درس دیا یا سنا کرے نیز 25دن کے اندر اندر اِس کتاب(نیکی کی دعوت(حصّہ اوّل)کا از ابتدا تا انتہا مُطالَعَہ بھی کر لے اُسے ایمان پر استِقامت،سکرات میں سرورِ کِشورِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی زِیارت،کلمہ پڑھ کر ایمان پر دنیا سے رِحْلَت،قبر و حشْر میں راحت اور اپنی رحمت سے بے حساب مغفرت سے نواز کر جنّتُ الفردوس میں اپنے مَدَنی حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پڑوس عِنایت فرما اور سگِ مدینہ عفی عنہ،مُعاوِنین،مُفَتِّشین عُلَمائے دین،مجلسِ مکتَبۃُ المدینہ کے نگران و اراکین اور مکتبے کے مَدَنی عملے کے حق میں بھی یہ تمام دُعائیں قَبول کر اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔
اٰمین بجاہ النبی الامین  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
ہے تجھ سے دعا ربِّ رَحمت،مقبول ہو فیضانِ سنّت
گھر گھر مسجِدمسجِد پڑھ کر اسلامی بھائی سناتا رہے
اٰمین بجاہ النبی الامین  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللہُ تعالیٰ علٰی محمَّد
تُوبُوا اِلَی اللہ     استغفر اللہُ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب!  صلَّی اللہُ تعالیٰ علٰی محمَّد
۲ رمضان المبارک ۱۴۳۲ھ؁
03 اگست 2011ء؁
Flag Counter