Brailvi Books

نادان عاشق
4 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت 
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیٔ دعوت ِاسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے سنّتوں بھرے بیان کے تحریری گلدستے ’’زلزلہ اوراس کے اسباب‘‘میں حدیث پاک نقل فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم کا فرمانِ تقرب نشان ہے:’’جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ تعالیٰ اس کی دونوں  آنکھوں  کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِقیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔‘‘(مجمع الزوائدج۱۰ص۲۵۲حدیث۱۷۲۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد
{1}نادان عاشق
	اوکاڑہ (پنجاب،پاکستان) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے: میری زندگی کے گزشتہ22سال گناہوں  کی دنیامیں  بسر ہوئے،بچپن ہی سے غلط دوستوں  کی صحبت مل گئی جس نے میری زندگی کوتباہ وبربادکرکے