اجتماع میں شرکت کرنے والے معاشرے کے انتہائی بگڑے ہوئے افراد کی اصلاح کی کتنی ہی ایسی مَدَنی بہاریں وقوع پذیر ہوتی ہیں کہ ان بہاروں کو سن کردل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ بن جاتا ہے۔وہ لوگ کہ جنہیں کل تک معاشرے میں کوئی عزت کی نگاہ سے نہ دیکھتا تھا اس اجتماع سے حاصل ہونے والی برکات سے معاشرے میں عزت کی زندگی گزارتے ہیں۔ان مَدَنی بہاروں میں سے کچھ بہاریں قیدِ تحریر میں محفوظ بھی ہو جاتی ہیں اور گاہے گاہے موصول بھی ہوتی رہتی ہیں۔دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کی طرف سے ان مَدَنی بہاروں میں سے 16مَدَنی بہاریں بنام ’’نادان عاشق‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جا رہی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘کرنے کے لئے مدنی انعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ کودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطافرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم
شعبہ امیرِاَہلسنّت مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
04محرم الحرام ۱۴۳۳ھ، 30نومبر 2011ء