Brailvi Books

نادان عاشق
2 - 32
ان بابرکت اجتماعات میں  تلاوت، نعت، بیان، ذکر، دعا اور صلوۃو سلام کاسلسلہ ہوتا ہے اوریقینایہ سب ذِکرُ اللہمیں  داخل ہیں ،لہٰذایہ سنّتوں  بھرے اجتماعات از اول تا آخر ذکراللہ ہی پر مشتمل ہوتے ہیں  اوران میں سے اکثر سنّتوں  بھرے اجتماعات مساجد میں  منعقد ہوتے ہیں  اور مساجد میں  مجالسِ ذکر (سنّتوں بھرے اجتماعات) منعقد کرنا بھی کتنی سعادت مندی کی بات ہے چنانچہ حضرت سیّدنا ابوسعیدخدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم سے روایت فرماتے ہیں کہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’رب تعالیٰ بروزِقیامت ارشاد فرمائے گا: عنقریب اہلِ محشر جان لیں گے کہ اہلِ کرم کون ہیں۔نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم کی بارگاہ میں  عرض کی گئی یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیہ وَاٰلہٖ وسَلَّم اہلِ کرم کون ہوں  گے؟فرمایا: مساجد میں  ذکر کی مجالس (اجتماعات)قائم کرنے والے۔‘‘(شعب الایمان ،ج۱،ص۴۰۱رقم الحدیث ۵۳۵ دارالکتب العلمیہ بیروت)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے تحت ہرجمعرات کو بعد نمازِ مغرب ملک وبیرون ملک ہونے والے ’’ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع‘‘ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے کہ اس میں  بے شمار اسلامی بھائی شرکت کرتے خوب ثواب کماتے اور بیماریوں  سے شفاپاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس بابَرَکت