توبہ کی اور فضولیات کو چھوڑکر اس مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہو گیا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{15}بداخلاق باکرداربن گیا
ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل بدقسمتی سے میں گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا۔ آہ!فیشن پرستی میرا معمول بن چکی تھی۔ بُرے دوستوں کی صحبت نے میرے اَخلاق وکردار کو دیمک کی طرح چاٹ لیاتھا۔’’ آپ جناب‘‘ سے بات کرنا تو سیکھا ہی نہیں تھا۔ آخرکار میرے خزاں رسیدہ گلشن میں بھی بہار آ گئی، ہوا کچھ یوں کہ ہمارے گھرکے قریب تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے حفظ وناظرہ کے شعبہ ’’مدرسۃُالمدینہ‘‘ کا آغاز ہوا اور خوش قسمتی سے میں نے بھی مدرسۃُالمدینہ میں داخلہ لے لیا۔ مدرستہُ المدینہ کے مدنی ماحول کی برکت اور قاری صاحب کی تربیت سے میں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی، وہاں کے روح پرور مناظر دیکھے تو دل کو بڑی فرحت ملی اسکے بعد سے اجتماع میں شرکت میرا معمول