استقامت عطا فرمائے ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{14}ٹیبل ٹینس کاشائق
باب المدینہ (کراچی )کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: مذہبی ذہن نہ ہونے کے باعث میں ٹیبل ٹینس کا بے حدشائق تھا، شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مصروف ہو جاتا اور بسا اوقات یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتاالغرض اسی طرح کے دیگرفضول ولغو مشاغل میں شب وروز بسر کر رہا تھا۔ دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ہمارے پاس تشریف لاتے اور مجھ سمیت سبھی کھیلنے والوں پر انفرادی کوشش کر کے نماز اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتے مگر میں ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا لیکن ان کے پایۂ استقلال میں کوئی کمی نہ آئی اور وہ مسلسل میرے دل کے دروازے پر نیکی کی دعوت کی دستک دیتے رہے۔ بالآخر میرا دل نرم ہو گیا اور میں ان کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے آہستہ آہستہ میرے سیاہ دل کی کالک اترنے لگی میں نے اپنے تمام گناہوں سے