دیکھتا تو بے چین ہو جاتا اور نمازوں سے اتنا دور تھا کہ سال میں صرف عید کی ہی نماز پڑھتا حالانکہ دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز’’فیضانِ مدینہ‘‘ ہمارے گھرکے بالکل قریب تھا۔ ایک دن میں نے سوچاکہ یہاں ہر جمعرات دعوتِ اسلامی کاہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے، دور دور سے لوگ آتے ہیں میں جا کر دیکھوں تو سہی کہ وہاں ہوتا کیا ہے؟ یہ سوچ کر میں ہفتہ وار اجتماع میں حاضر ہو گیا، اجتماع کے اختتام پررقت انگیز دعا ہوئی تو میرے دل پرخوفِ خدا طاری ہو گیا، مجھے اپنے گناہوں پرندامت ہونے لگی اور اس بات کا شدت سے احساس ہونے لگا کہ افسوس!میں نے زندگی کے قیمتی لمحات غفلت کی نذر کر دیئے۔ چنانچہ میں نے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی اورمجھے چہرے پرداڑھی مبارکہ اورسرپرعمامہ شریف کا تاج سجانے کی سعادت حاصل ہوگئی۔یہ بھی کرم ہو گیا کہ میں امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ بیان دیتے وقت میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دارکی حیثیت سے مَدَنی کاموں میں مصروف ہوں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے دعوتِ اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول میں