عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز’’فیضانِ مدینہ‘‘اپنی برکتیں اور بہاریں لٹا رہا تھا مگرافسوس!کہ میں ان برکتوں سے محروم تھا۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی برکات سنائیں اور اس میں شرکت کی دعوت دی۔ میں ان کے حسنِ اَخلاق اور ’’آپ جناب‘‘ والی گفتگوسے بہت متأثرہوا اور اجتماع میں شریک ہوگیا، اجتماع میں ہونے والی تلاوت،نعت شریف کے بعد پُرسوز بیان اور رِقّت انگیز دعا نے میری آنکھیں کھول دیں اور میں نے سچے دل سے توبہ کرکے خودکو مدنی رنگ میں رنگ لیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب میں نہ صرف خودپنج وقتہ نماز باجماعت پڑھتا ہوں بلکہ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی نمازکی دعوت دیتاہوں۔ میرے اخلاق میں بھی نُمایاں تبدیلی ہوئی ہے۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{13}جب دل پرخوف طاری ہوا
ڈیرہ مرادجمالی (بلوچستان،پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا
لُبِّ لُباب ہے: آہ!دینی ماحول سے دوری کے سبب میری حالت انتہائی افسوسناک تھی دن رات گناہ ہی گناہ!فلموں کااس قدرشوقین تھاکہ جس دن فلم نہ