اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مریدوں میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{11}امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکاتبَرُّک
واہ کینٹ(پنجاب)میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: میں اپنے علاقے کی مشہورمارکیٹ میں ایک دوکان پر کام کیا کرتا تھا عورتوں سے بے جا اختلاط کی وجہ سے گناہوں میں اس قدر ڈوبا ہوا تھا کہ جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ بدنگاہی کرنا، برے دوستوں کی صحبت میں رہنا اور فلمیں ڈرامے دیکھنا میرا شوق تھا،نمازوں سے اس قدرغافل کہ صرف عیدکی نماز پڑھتا الغرض میں غفلت سے بھرپورزندگی گزاررہاتھا۔ایک روزمیں یونہی بیٹھا ہوا تھاکہ مجھے ایک اسلامی بھائی ملے جن کاتعلق مدینۃ الاولیاء (ملتان )سے تھاوہ ہمارے شہرمیں ملازمت کے سلسلے میں آئے تھے،ان کے لیے یہ علاقہ اجنبی تھا اس لیے انھوں نے مجھ سے ایک مقام کاپتاپوچھامیں نے ان کی رہنمائی کی اور یوں ہماراباہم تعارف ہو گیا۔ ایک دن انھوں نے مجھ سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بارے میں پوچھا، میں ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں لے گیا۔ یوں میں نے