Brailvi Books

نادان عاشق
20 - 32
فیضانِ مدینہ لے گئے مجھے وہاں ایساروحانی سکون ملاکہ اس کے بعد میں  وقتاً فوقتاً فیضانِ مدینہ جاتا رہا۔ دن گزرتے چلے گئے اور وہ دن بھی آئے کہ رمضان المبارک کابابَرَکت مہینہ اپنی برکتیں لٹاتاہوارخصت ہورہاتھاہمیں عیدکی چھٹیاں  مل چکی تھیں  اور 27 رمضان المبارک کومجھے گھرکے لیے روانہ ہونا تھا، گھر جانے سے ایک دن پہلے میں  عالمی مَدَنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں  بھرے اجتماع میں شریک ہوا۔میری زندگی کی وہ سب سے مبارک شب تھی کیونکہ اس شب مجھے پہلی مرتبہ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کادیدارنصیب ہوا اورجب میں  نے ان کاخوفِ خدا اورعشق مصطفیٰ سے لبریزبیان سناتومیری آنکھوں سے سیلِ اشک رواں  ہو گیا اورمجھ پرایک عجیب کیفیت طاری ہوگئی۔ میں نے اُسی دن اپنے گناہوں  سے سچی توبہ کی اوراگلے دن گھر پہنچتے ہی فلموں ، گانوں کی سی ڈیز اور کیسٹوں  کو نذرِآتش کر دیا اور اسکی جگہ اپنے کمپیوٹر میں  امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیانات اورنعتیں  محفوظ کر لیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں  نے چہرے پر داڑھی اورسرپرسبز عمامہ کا تاج سجا لیا۔ تادمِ تحریرمیں خودبھی دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوں اورمیرے گھر والے بھی سنّتوں  کے سانچے میں  ڈھل کر نہ صرف صوم و صلوٰۃ کے پابندبن گئے ہیں بلکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیرِ