Brailvi Books

نادان عاشق
22 - 32
اجتماع میں  ہونے والے سنّتوں  بھرا بیان سننے کی سعادت حاصل کی اور پھر اجتماع کے آخر میں  ہونے والے ذکرو دعا نے تومیرے دل کی کیفیت ہی بدل دی اورمجھ پر بہت گہرا اثر ہوا۔ اس روحانی ماحول کی بَرَکت سے میں نے اسی وقت نیت کی کہ سب برے کام چھوڑ دوں  گا لیکن جب گھرواپس آیا تو بدستور گناہوں  میں  مشغول ہو گیا۔ جب آئندہ جمعرات کا دن آیاتووہی اسلامی بھائی مجھے اجتما ع میں  شرکت کی دعوت دینے کے لئے تشریف لائے ان کی ملنساری سے میں  پہلے ہی متأثر تھا چنانچہ انکارنہ کرسکا اور ایک مرتبہ پھر ان کی دعوت پراجتماع میں شریک ہو گیا۔ اس کے بعدوہ ہر ہفتے انفرادی کوشش کر کے مجھے اجتماع میں لے جاتے، ان کی انفرادی کوشش اور اجتماع کی برکات سے میرے اندرتبدیلی آنے لگی۔ ایک بار ہفتہ واراجتماع میں  دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بیان کرنے تشریف لائے۔ بیان کے اختتام پر انہوں  نے شرکائے اجتماع کو امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا مرید ہونے کی ترغیب دلائی تومیں  بھی مرید ہو گیا اور ہاتھوں  ہاتھ داڑھی شریف رکھنے کی نیت بھی کر لی ۔جب رحمتوں  سے لبریز ماہِ رمضان المبارک تشریف لایا تو میں  نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں  بھرے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔اسی اعتکاف کے دوران امیرِ اہلسنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی طرف سے عید کے دن مدنی قافلے
میں  سفر کرنے والوں  کے لئے تحفہ ملنے کی خوشخبری ملی تومیں  نے بھی مدنی قافلے