Brailvi Books

نادان عاشق
19 - 32
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شوال المکرم ۱۴۲۷؁ھ بمطابق نومبر 2006؁ء میں  عالم کورس مکمل کرلیااور میری خوش نصیبی کہ امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مبارک ہاتھوں  سے میرے سرپردستارِفضیلت سجائی۔ اس وقت میں  دیگر مدنی کاموں  کے ساتھ ساتھ جامعۃ المدینہ میں  تدریسی خدمات بھی سرانجام دے رہا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{10}گانوں کی سی ڈیزنذرِآتش کردیں 
	مرکزالاولیاء (لاہور)کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکا خلاصہ ہے :  دعوتِ اسلامی سے وابستگی سے قبل میں  تقریباً 22سال تک گناہوں  بھری زندگی بسر کرتا رہا۔ ۱۴۲۸؁ھ بمطابق 2007؁ء میں مجھے سرکاری محکمے کی طرف سے ٹریننگ کے لیے باب المدینہ(کراچی)بھیج دیا گیا۔ٹرینگ سینٹرمیں  ایک دن ایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اورنرمی کے ساتھ مجھے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ(محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی) میں  ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی اور مجھے اپنے ساتھ