Brailvi Books

نادان عاشق
17 - 32
میں  شرکت کی ترغیب دلائی تو میں  نے اجتماع میں  شرکت کرنا شروع کر دی۔ اجتماعات میں  ہونے والی قراٰن پاک کی تلاوت، نعت، بیانات اور آخر میں  ہونے والی رِقّت انگیز دعاؤں  نے رفتہ رفتہ میرے دل کے زنگ کو دور اور میرے سینے کو عشقِ رسول سے معمور کر دیا۔ مجھ پر اہلِ سنت وجماعت کا حق ہونا واضح ہو گیا۔ میں  نے زندگی میں  پہلی بار دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ہونے والے30 روزہ اجتماعی اعتکاف میں  شرکت کی سعادت حاصل کی تو مجھ پر آفتابِ نیم روز سے بڑھ کر روشن ہو گیا کہ اہلِ سنّت و جماعت ہی حق پر ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ اب مجھے قلبی سکون حاصل ہے۔ اب تومیں نہ صرف مسجد میں  نماز پڑھتا ہوں  بلکہ درسِ فیضانِ سنّت کی سعادت بھی پارہاہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{9} عِصیاں کامریض عالِم بن گیا
	حافظ آباد (پنجاب، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کی تحریرکاخلاصہ ہے: ۱۴۱۴؁ھ بمطابق1993؁ء کی بات ہے کہ جب میں  آٹھویں  کلاس کا طالبِ علم تھا۔ ٹی وی اوروی سی آر پر فلمیں  دیکھنا، گانے باجے سننا، بدنگاہی کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا،بات بات پرہرکسی کو جھاڑ دینا اوردن بھرآوارہ