Brailvi Books

نادان عاشق
14 - 32
تربیّتی کورس مکمل کر چکا ہوں  اور اس کی برکت سے سر پر عمامہ شریف کا تاج اور چہرے پر داڑھی شریف کی پیاری پیاری سُنّت بھی سجا چکا ہوں۔ 
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6}عاشقانِ مصطفٰی کی رفاقت
	سردارآباد (فیصل آباد،پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے: میں  ایک فیکٹری میں  کام کرتا تھا۔ حسنِ اتفاق کہ اسی فیکٹری میں  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی بھی کام کرتے تھے جو وقتاًفوقتاً مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع کی دعوت پیش کرتے رہتے مگر میں  کام کی مصروفیت کا عذر کر کے جان چھڑا لیتا ۔بالآخر ایک روز میں  نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی سعادت حاصل کر ہی لی۔ ایسا پیارا اور خوبصورت ماحول دیکھ کر میں  متأثر ہوئے بغیرنہ رہ سکا اور پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں  شریک ہونے لگا۔ ابھی صرف چار ہفتہ واراجتماع میں  جانے کاشرف حاصل ہوا تھا کہ اسکی برکت سے میرے اندر سنّتوں  کا جذبہ بیدار ہو گیا اور مجھے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کاتاج اور سفید لباس زیبِ تن کرنے کی