المدینہ‘‘ میں درسِ نِظامی (عالم کورس)کرنے کے لیے داخلہ لے لیا اور اسی دوران اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیت کے لیے مَدَنی قافلے میں 12 ماہ کا سفر بھی مکمل کر چکا ہوں۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{4}مجھ پر خوفِ خدا غالب آگیا
قصور (پنجاب،پاکستان)کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے:مدنی ماحول میں آنے سے پہلے بدقسمتی سے برے دوستوں کی صحبت کا شکار ہونے کی وجہ سے آوارہ گردی کرنا اورفلمیں ڈرامے دیکھنامیرامحبوب مشغلہ بن چکاتھا۔ گھروالوں سے نمازکا بہانہ کر کے ہوٹل پربُرے دوستوں کے ساتھ فلمیں دیکھتا، راہ چلتی عورتوں کو چھیڑتا۔ ایک روز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مجھ پرانفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ کل جمعرات ہے میں آپ کو اجتماع پرلے جانے کے لئے آپ کے گھر حاضر ہو جاؤں گا۔ اگلے روزجب وہ مجھے لینے آئے تومیں نے اُنھیں ٹال دیامگروہ ناراض ہوئے بغیرمسکراتے ہوئے اجتماع گاہ کی طرف چلے گئے۔آئندہ جمعرات پھر ہمارے گھرآئے اوراس دفعہ انھوں نے