Brailvi Books

نادان عاشق
10 - 32
نصیب کرے۔ آمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
سیکھنے سنّتیں ، مسجد آؤ چلیں	 لائے ہیں  قافِلہ عاشِقانِ رسول
یاد رکھنا سبھی  چھوڑنا  مت کبھی 	دامنِ مصطَفٰے عاشِقانِ رسول
                                 کاش! دنیا میں  تم دو بَفَضلِ خدا
دیں  کا ڈنکا بجا عاشِقانِ رسول(وسائلِ بخشش ص ۴۸۹)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
 {3}جامعۃالمدینہ میں  داخلہ لے لیا
	گلی کھتیر(مظفرآباد،کشمیر)کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے:اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں  نے بچپن میں  ہی قراٰن مجیدحِفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی لیکن حافِظِ قراٰن ہونے کے باوجود میرا اٹھنا بیٹھنا برے دوستوں  کے ساتھ تھا۔خوش قسمتی سے میری ملاقات ایک ایسے اسلامی بھائی سے ہوئی جوکہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے ،جب انہوں  نے مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتماع کی دعوت دی توان کے لہجے کی مِٹھاس میرے دل پر اثرکرگئی اور میں  اجتماع میں  شریک ہوگیا۔جب میں نے اِس مَدَنی ماحول کوقریب سے دیکھا تو بے حدمتأثرہوااورمیں نے چہار سو علمِ دین کے موتی بکھیرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے’’جامعۃ