Brailvi Books

مردے کی بےبسی
7 - 27
آخِری وَقت آیا تو وہ اپنے کفن کو اُلٹ پلٹ کر بار بار حسرت سے دیکھتے اورپارہ 29 سُوْرَۃُ الْحَآقَّہ کی یہ آیتیں پڑھتے: مَاۤ اَغْنٰی عَنِّیۡ مَالِیَہۡ ﴿ۚ۲۸﴾ ہَلَکَ عَنِّیۡ سُلْطٰنِیَہۡ ﴿ۚ۲۹﴾
ترجَمۂ کنزالایمان: میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال، میراسب زورجاتارہا۔(اِحیاءُ الْعُلوم ج۵ص۲۳۱)
دُنیا میں آمَد کا مَقصد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حقیقت یہ ہے کہ اِس دنیا میں آکر ہم سخت آزمائش میں مبتلا ہو گئے ہیں ،ہماری آمدکا مقصد کچھ اور تھا اورشاید سمجھ کچھ اور بیٹھے ہیں ! ہمارا اندازِ زندَگی یہ بتارہا ہے کہ مَعَاذَ اللہ گویا ہمیں کبھی مرنا ہی نہیں ،یاد رکھئے! ہمیں یہاں ہمیشہ نہیں رہنا، اِس دنیا میں آنے کا مقصدصرف مال کمانا یا فقط دنیا کے علوم وفنون کی ڈِگریاں پانااور صرف دُنیوی ترقیاں حاصل کئے جانا نہیں ہے۔پارہ 18 سُوْرَۃُ الْمُؤْمِنُوْنَ کی آیت 115 میں ارشاد ہوتا ہے : اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیۡنَا لَا تُرْجَعُوۡنَ ﴿۱۱۵﴾ترجَمۂ کنزالایمان: تو کیا یہ سمجھتے ہو کہ ہم نے تمہیں بے کار بنایا اور تمہیں ہماری طرف پھرنا نہیں ۔
یاد رکھ ہر آن آخر موت ہے	بن تو مت اَنجان آخر موت ہے
مرتے جاتے ہیں ہزاروں آدَمی	عاقِل و نادان آخر موت ہے
کیا خوشی ہو دل کو چندے زیست سے 	غمزدہ ہے جان آخر موت ہے