کہ کیا مومن بزدل ہوسکتا ہے ؟ حضور نے ارشاد فرمایا کہ ’’ہاں‘‘پھر اس نے عرض کیا کہ مومن بخیل ہو سکتا ہے ؟ارشاد فرمایا کہ’’ ہاں‘‘پھر اُس نے دریافت کیا کہ کیا مومن جھوٹا ہوسکتاہے ؟ تو حضور نے ارشاد فرمایا کہ’’ نہیں‘‘۔ (1)(مشکوٰۃ،باب حفظ اللسان)
عہد شِکَنی: کسی سے کوئی معاہدہ یاوعدہ کرکے بلا کسی عذر شرعی کے اس معاہدہ اور وعدہ سے پھر جانایہ عہد شِکَنی اور دغا بازی ہے جو شرعًا حرام و گناہ ہے ۔
قرآن مجید میں حق جَلَّ مَجْدُہٗ کا فرمان ہے کہ
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوْفُوۡا بِالْعُقُوۡدِ (2)
یعنی اے ایمان والو اپنے عہدوں اور وعدوں کو پورا کرو۔
واضح رہے کہ جس طرح کسی مخلوق سے عہد شکنی حرام وگناہ ہے اسی طرح اپنے خالق و مالک اللہ تعالیٰ سے بھی عہدشِکْنی و بد عہدی اس سے کہیں بڑھ کرحرام و گناہ ہے اللہ تعالیٰ نے ہر انسان سے اپنی تو حید کے اقرار کا عہد لیا ہے اور علماء ِکرام سے خصوصی طور پر یہ عہد لیا ہے کہ وہ کبھی بھی اور کسی حال میں بھی حق کو نہ چھپائیں اس لئے جو مسلمان یا علمائے کرام اپنی کسی دنیاوی مَصْلَحَت کی بناء پر مشرکین کی خوشنودی کے لئے شرک کے کام کر بیٹھتے ہیں یا کلمۂ حق کو چھپاتے یا اس کو بیان کرنے سے سکوت کرتے ہیں وہ بھی عہدشِکْنی اور خدا کے ساتھ دغا کرنے کے مجرم ہیں ۔
گالی: گالی گلوچ اور بدگوئی و بد زبانی خصوصا ًاپنے مسلمان بھائی کے ساتھ انتہائی قبیح خَصلت اور نہایت ہی مَعیوب اور گھِناؤنی عادت ہے۔گالی گلوچ تو کُجا کسی مسلمان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکاۃ المصابیح،کتاب الآداب،باب حفظ اللسان۔۔۔الخ، الحدیث: ۴۸۶۲،ج۲،ص۱۹۶
2…ترجمہء کنز الایمان:اے ایمان والو اپنے قول پورے کرو۔ (پ۶،المائدۃ:۱)