Brailvi Books

منتخب حدیثیں
123 - 243
فوا ئدو مسائل:{۱} یہ حدیث مسلم شریف، ترمِذی شریف، نساء  شریف میں  بھی مذکور ہے۔{۲}  اگر کسی مسلمان کوکافروں نے کفر کرنے پر اس طرح مجبور کردیا کہ اس کو اپنی جان کا خطرہ یقینی طور پر نظر آنے لگاتو اگرچہ قرآن کے حکم اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَقَلْبُہٗ مطمینمبِالْاِیْمَانِ (1)سے اس مسلمان کےلیےیہ رخصت ہے کہ وہ کفر کی بات زبان سے کہہ دے بشرطیکہ اس کا دل ایمان کے ساتھ مطمین ہو لیکن اگر وہ مسلمان اس حالت میں  بھی کفر کی بات زبان پر نہ لائے اور جان دے دے تو بلا شبہ وہ بہت ہی افضل و اعلیٰ درجے کی شہادت سے سرفراز  ہوگا۔چنانچہ صحابہ کرام اور بہت سے شہدائے اسلام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا یہی اسوۂ حسنہ ہے کہ ان خاصان خُدا کو جب کافروں نے کفر کرنے پر مجبور کردیا اور ان کی گردنوں پر تلواریں  رکھ دیں  تو ان حضرات نے اپنی جانیں  قربان کردیں  مگر کفر کی بات اپنی زبانوں پر نہیں  لائے بلکہ دین ِ اسلام پر استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے اپنے خون کا آخری قطرہ اور اپنی زندگی کی آخری سانس خدا کی راہ میں  قربان کرکے شہادت کے اِعزاز سے سرفراز ہوگئے۔ سبحان اﷲ    ؎
بناکر دند خوش رسمے بخاک و خون غلطیدن
خدا رحمت کندایں عاشقان پاک طینت را
رسول کی بَیْعَت
حدیث :۱۲
             عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ وَکَانَ شَہِدَ بَدْرًا وَّھُوَاَحَدُ النُّقَبَاء لَیْلَۃَ الْعَقَبَۃِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ وَحَوْلَہٗ عِصَابَۃٌ مِنْ اَصْحَابِہٖ:بَایِعُوْنِیْ عَلٰی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہء کنز الایمان:سوا    اسکے جو مجبور کیا جا ئے اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا      ہو ۔     (پ۱۴،النحل:۱۰۶)