Brailvi Books

منتخب حدیثیں
117 - 243
 عذاب قبر میں  تخفیف ہوجانا حدیث سے ثابت ہے تو یقینا ان کی تسبیحوں سے میت کو اُنس بھی حاصل ہو گا اور سکون و راحت بھی پہنچے گی تو اگر کسی ایسی قبر پر پھول پتی ڈالیں  جس قبر والے کو عذاب نہیں  ہورہا ہے تو اس کو اُنس اور سکون و راحت کی نعمت تو مل ہی جائے گی بہر حال قبروں پر پھول پتی ڈالنا ہر صورت میں  باعث ِ خیر و برکت اور موجب رحمت ہی  ہوگا۔صاحبِ قبر کو بھی اس سے فایدہپہنچے گا اور زاءرین قبر بھی اس کی خوشبو سے فایدہمند ہونگے ۔ہر حال میں  اس سے فایدہہی کی امید ہے اس میں  نقصان کاتو کوئی اندیشہ ہی نہیں  ہے لہٰذا جو لوگ قبروں پر پھول پتی ڈالتے ہیں  خواہ مخواہ ان کو بدعتی کہہ کر لوگوں کو اس کارِ خیر سے ہرگز ہرگز منع نہیں  کرنا چاہئے کیونکہ جیسا کہ گزرچکا حدیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے اور یاد رکھئے کہ جس چیز کی اصل قرآن و حدیث سے ثابت ہو وہ ہرگزہرگز ممنوع نہیں  ہوسکتی نہ اس کو بدعت کہنا صحیح ہوسکتا ہے۔ درحقیقت وہابیوں کا یہ ایک بڑا ظلم وستم ہے کہ وہ بات بات پر خواہ مخواہ مسلمانوں کو مشرک و بدعتی بناتے رہتے ہیں اور خدا کی حلال کی ہوئی چیزوں کو بلا کسی دلیل کے حرام ٹھہرا کر اللہ و رسول پر افترا ء کرتے رہتے ہیں ۔ (والعیاذ باللّٰہ تعالٰی منہ)  واللہ تعالیٰ اعلم۔
ایمان کی مٹھاس 
حدیث :۱۱
	عَنْ اَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:ثَلٰثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَ حَلَاوَۃَ الاِْیْمَانِ اَنْ یَّکُوْنَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِمَّا سِوَاھُمَا وَاَنْ یُّحِبَّ الْمَرْء لَا یُحِبُّہٗ اِلَّا لِلّٰہِ وَاَنْ یَّکْرَہَ اَنْ یَّعُوْدَ فِی الْکُفْرِکَمَا یَکْرَہُ اَنْ یُّقْذَفَ فِی النَّارِ(1)     (بخاری،ج۱،کتاب الایمان،ص۷)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب حلاوۃ الایمان، الحدیث:۱۶، ج۱،ص۱۷