Brailvi Books

منتخب حدیثیں
113 - 243
 مسلمانوں کو آپس میں  لڑا دینا،ناچ دیکھنا، عورتوں کا بے پردہ ہوکر پھرنا، ناپ تول میں  کمی کرنا، جوا کھیلنا، حیض و نفاس کی حالت میں  بیوی سے صحبت کرنا، ماں باپ کو تکلیف دینا وغیرہ وغیر ہ سینکڑوں گنا ہ کبیرہ ہیں ۔
گنا ہ کبیرہ کس کو کہتے ہیں :گنا ہ کبیرہ ہر اس گناہ کو کہتے ہیں  جس سے بچنے پر خداوند عالم نے مغفرت کا وعدہ فرمایا ہے ۔ (1)(حاشیہ بخاری، ص ۳۴) اور بعض علماء کرام نے فرمایا کہ ہر وہ گناہ جس کے کرنے پر اللہ و رسول نے وعید سناءی یا لعنت فرمائیا عذاب و غضب کا ذکر فرمایا وہ گناہ کبیرہ ہے ۔(2) (فیوض الباری،ج۱،ص۴۰۵)واللہ تعالیٰ اعلم۔
چغلی کیا ہے ؟ حدیث میں  لفظ ’’نَمِیْمہ‘‘آیا ہے جس کا ترجمہ اُردو میں  ’’چغلی ‘‘ ہے۔ علامہ عینی نے فرمایا کہ کسی کی بات کو دوسرے آدمی تک نقصان پہنچانے کے قصد سے لے جانایہ چغلی ہے۔ (3)اور گناہ کبیرہ ہے کیونکہ مسلمانوں میں  خِلاف و شِقاق اور جنگ و جِدال کا ذریعہ ہے۔
دوسری نَجاستوں اورگناہوں  سے بھی بچو:حدیث مذکورمیں  اگرچہ عذاب کا سبب یہ بتایا گیا ہے کہ وہ دونوں قبر والے ایک تو اُن میں  سے اپنے پیشاب سے نہیں  بچتا تھا اور  دوسرا چغلی کھاتا تھا لیکن اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس خصوص میں  اپنے پیشاب ہی کی کوئی خصوصیت نہیں  ہے بلکہ ہر قسم کی نَجاست گوبر،پاخانہ ،خون وغیرہ نَجاستوں سے بھی پرہیز نہ کرنا عذابِ قبر کا باعث بن سکتا ہے۔ (4) اس لیے ہر مسلمان کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ارشادالساری،کتاب الوضوء،باب من الکباءر ان لا یستتر من بولہ، ج۱،ص۵۱۴
2…فیوض الباری،پارہ اوّل،کتاب الوضوء،باب من الکباءر ان لا یستتر من بولہ،ج۱،ص۴۹۵
3…عمدۃ القاری،کتاب الوضوء،باب من الکباءر ان لا یستتر من بولہ، تحت الحدیث:۲۱۶، 
           ج۲،ص۵۹۴
4…فیوض الباری،پارہ اوّل،کتاب الوضوء،باب من الکباءر ان لا یستتر من بولہ،ج۱،ص۴۹۶