حدیث گھڑنے والا جہنمی ہے
حدیث :۹
سَمِعْتُ رِبْعِیَّ بْنَ حِرَاشٍ یَقُوْلُ:سَمِعْتُ عَلِیًّا یَّقُوْلُ: قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لاَ تَکْذِبُوْا عَلَیَّ فَاِنَّہٗ مَنْ کَذَبَ عَلَیَّ فَلْیَلِجِ النَّارَ (1)
(بخاری،ج۱،باب اثم من کذب علی النبی)
ترجمہ: رِبْعِی بن حراش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر جھوٹ مت باندھو کیونکہ جو مجھ پر جھوٹ باندھے گا وہ ضرور جہنم میں داخل ہوگا۔
اس حدیث کے راویوں میں ’’ ربعی بن حراش ‘‘ا ور ’’حضرت علی‘‘ رضی اللہ تعالیٰ عنہما خاص طور پر قابل ِذکر ہیں لہٰذ ا حدیث کی شرح پڑھنے سے پہلے ان دونوں مقدس بزرگوں کے احوال کے مطالعہ سے اپنی بَصارَ ت کو پُر نور کرلیجئے۔
رِ ْبعی بن حراش:کوفہ کے رہنے والے بہت ہی جلیل القدر تابعی محدث ہیں ۔ حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عبداللہ بن مسعود وغیرہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے شاگردِ رشید ہیں ۔بہت ہی متقی ،عبادت و رِیاـضت میں ممتاز ،زندگی بھر میں کوئی جھوٹ آپ کی زبان پر نہیں آیا ۔آپ کی اور آپ کے بھائی ’’ر بیع بن حراش‘‘ کی ایک مشہور کرامت یہ ہے کہ دونوں بھائیوں نے قسم کھالی تھی کہ ہم اس وقت تک نہیں ہنسیں گے جب تک ہمیں یہ نہ معلوم ہوجائے کہ ہم جنتی ہیں ۔چنانچہ تمام عمرمیں یہ دونوں کبھی نہیں ہنسے مگر انتقال کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہء کنز الایمان :اے محبوب معاف کرنااختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو۔ (پ۹،الاعراف:۱۹۹)