کرنا بہت مشکل ہے، پھر حدیث بیان فرمائی: میں نے حضور انور صَلَّی اللہ علیہ وسلَّم کو یہ فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ اخیر زمانے میں نو عمر اور کم سمجھ لوگوں کی ایک جماعت (1)نکلے گی، باتیں بظاہر اچھی کہیں گے لیکن ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، پس تم انہیں جہاں پانا قتل کردینا کہ قیامت کے دن ان کے قتل کے لئے بڑا اجر و ثواب ہے۔ (2)(بخاری،ج۲،ص۲۲۴)
مومن کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کو نیکی کا حکم دیتے وقت خود بھی عمل کرے
فرمانِ نبوی ہے کہ میں نے معراج کی رات ایسے آدمی دیکھے جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جارہے تھے، میں نے جبریل سے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے کہا یہ آپ کی امت کے خطیب ہیں جو لوگوں کو نیکی کا حکم کرتے ہیں مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہیں ۔ (3)فرمانِ الٰہی ہے:
اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنۡسَوْنَ اَنۡفُسَکُمْ وَاَنۡتُمْ تَتْلُوۡنَ الْکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوۡنَ﴿۴۴﴾ (4)
کیا تم نیکی کا لوگوں کو حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھلاتے ہو حالانکہ تم قرآن پڑھتے ہو کیا تم عقل نہیں رکھتے۔
لہٰذا مومنوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ نیکی کا حکم دیں برائیوں سے روکیں مگر اپنے آپ کو بھی نہ بھولیں جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے:
وَالْمُؤْمِنُوۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ (5)
مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں نیکی کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… ایسی جماعت سے بچنا چاہئے جن کی نشانی ناسمجھ لوگ اور ان کے ہمراہ نوجوان بھی ہوں گے اور تبلیغ کے نام پر گشت کرتے ہوں گے، اس جماعت کی علامہ ارشد القادری (رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ)نے اپنی کتاب ’’ تبلیغی جماعت ‘‘ کے آخر میں ۱۵ حدیثوں کی روشنی میں نشاندہی فرمائی ہے۔
2… بخاری، کتاب استتابۃ المرتدین۔۔۔الخ ، باب قتل الخوارج۔۔۔الخ، ۴/۳۸۰، الحدیث ۶۹۳۰
3…مسند امام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک بن النضر، ۴/۴۶۱، الحدیث۱۳۴۲۰
4…ترجمۂکنزالایمان:کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں۔ (پ۱،البقرۃ:۴۴)
5…ترجمۂکنزالایمان: اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ بھلائی کا حکم دیں اور برائی سے منع کریں اور نماز قائم رکھیں۔(پ۱۰،التوبۃ:۷۱)