مولانا مفتی تقدس علی خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن
ولادت باسعادت :
یادگارِ سلف ،اِفتخارِ خلف ،اُستاذ العلماء مولانا مفتی تقدس علی خان بن سردار وَلی خان بن مولانا ہادی علی خان بن مولانا رضا علی خان (جد امجد اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان بریلوی) رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکی ولادت باسعادت رجب المرجب ۱۳۲۵ ھ مطابق اگست1907ء ہند ،بریلی شریف،محلہ سوداگراں میں ہوئی ۔مولانا حسن رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰننے آپ کا تاریخی نام تقدس علی خان ۱۳۲۵ھ اِستخراج فرمایا۔
تعلیم وتربیت:
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی اِبتدائی تعلیم وتربیت نامور اَساتذہ کی سر پرستی میں ہوئی اورسند فراغت آپ نے دارالعلوم منظر اسلام بریلی شریف سے حاصل کی۔آپ کو مجدددِ ین و ملت اَعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خان، مولانا حامِد رضا خان ، صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیجیسی نامورہستیوں سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہعلوم وفنون میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔
بیعت و خلافت:
مولانا تقدس علی خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰناعلی حضرت امامِ اہلِ سنت مجدد دین و ملت مولانا امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنسے سلسہ قادریہ میں بیعت ہوئے اور تمام سلاسل میں خلافت سے مشرف ہوئے ۔ حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن نے آپ کو خاندانِ قادِریہ کے اَوراد و وَظائف کی اجازت مرحمت فرمائی۔
دینی خدمات:
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ دارالعلوم منظر اسلام کے نائب مُہْتَمِم اور حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ