٭…متن میں مترجم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ترجمہ برقرار رکھتے ہوئے کنز الایمان کا ذوق رکھنے والوں کیلئے حاشیہ میں ترجمہ کنز الایمان بھی پیش کیاگیا ہے۔آیات اور تراجم کا تقابل کنزالایمان( مطبو عہ مکتبۃ المدینہ)سے دو مرتبہ کیا گیا ہے۔
٭…جہاں نبی اَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ ٖو َسَلَّم کے نام نامی یا آپ کے ذکر کے ساتھ درودِ پاک لکھنے سے رہ گیا تھا وہاں درودِ پاک لکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے نیز صحابہ کرام اور دیگر بزرگانِ دین کے ناموں کے ساتھ بھی ترضیہ (رَضِیَ اللہُ عَنْہ) اور ترحم (رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) لکھنے کی ترکیب کی گئی ہے۔
٭…علاماتِ ترقیم (Punctuation Marks)یعنی کاما، فل اسٹاپ، کالن، انورٹڈ کاماز) (Inverted Commas وغیرہ کا ضرورتاً اہتمام کیا گیا ہے۔
٭…کتاب کو خوبصورت بنانے کے لیے ہیڈنگز(Headings) ،قرآنی آیات، بعض عبارات ،نمبرنگ اور باوڈروغیرہ کی ترکیب ڈیزائنگ سافٹ ویئر Corel Draw کے ذریعے کی گئی ہے۔
٭…دو مرتبہ پوری کتاب کی پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّاس کتاب پر شعبہ تخریج (المدینۃ العلمیۃ) کے4 اِسلامی بھائیوں نے کام کرنے کی سعادت حاصل کی بالخصوص عنایت اللہ گولڑوی عطاری مدنی اور ابوعتیق محمد نوید رضا عطاری مَدَنی نے خوب کوشش کی، اللہ عَزَّوَجَلَّان کی سعی قبول فرما کر ذریعہ نجات بنائے ۔ اس کام میں آپ کو جو خوبیاں نظر آئیں یقیناوہ اللہ عَزَّوَجَلَّکی عطا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ ٖو َسَلَّم کی عنایت سے ہیں نیز علمائے کرام رَحِمَہُمَ اللہُ السَّلَام بالخصوص شیخ طریقت امیر اہلسنّت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری ضیائی مدظلہ العالِی کے فیضان کا صدقہ ہے کہ اس انداز میں یہ کام ہو پایا۔ اور باوجود احتیاط کے جو خامیاں رہ گئیں انہیں ہماری طرف سے نا دانستہ کوتاہی پر محمول کیا جائے۔ قارئین خصوصاً علماء کرام دَامَتْ فُیُوْضُہُم سے گزارش ہے اگر کوئی خامی آپ محسوس فرمائیں یا اپنی قیمتی آراء اور تجاویزدینا چاہیں توہمیں تحریری طور پر مطلع فرمائیے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّہمیں اپنی رضا کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِاسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ اور دیگر مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
شعبہ تخریج المدینۃ العلمیۃ