Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
79 - 676
 جائیں گے شیطان گدھے کی طرح چیختے ہوئے کہے گا: اے جہنمیو! تم نے اپنے رب کے وعدہ کو کیسا پایا؟ سب کہیں گے بالکل سچ پایا۔ پھر وہ کہے گا: میں آج کے دن اللہ کی رحمت سے ناامید ہوگیا ہوں ۔ تب اللہ تَعَالٰی کی طرف سے فرشتوں کو حکم ہوگا کہ اس پر اس کی پیروی کرنے والوں پر آگ کے ڈنڈے برساؤ، پس وہ کبھی بھی وہاں سے نکلنے کا حکم نہیں سنیں گے(ہمیشہ وہاں رہیں گے)۔
	ایک روایت ہے: شیطان کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور اس کے گلے میں لعنت کا طوق پہنا کر آگ کی کرسی پر بٹھایا جائے گا۔ اللہ تَعَالٰی جہنم کے فرشتوں کو حکم دیگا: اس کی کرسی کو جہنم میں دھکیل دو مگر وہ کوشش کے باوجود ایسا نہیں کر سکیں گے، تب جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام کو اسّی ہزار فرشتوں کے ساتھ اسے دھکیلنے کا حکم ملے گا مگر وہ بھی بے بس ہوجائیں گے، پھر اسرافیل پھر عزرائیل کو فرشتوں کی اسّی ہزار کی جماعت کے ساتھ حکم ملے گا مگر وہ بھی نہیں دھکیل سکیں گے۔ ارشادِ باری ہوگا: اگر میرے پیدا کردہ فرشتوں سے دگنے فرشتے بھی آجائیں تو بھی اسے نہیں ہِلاسکیں گے کیونکہ اس کے گلے میں لعنت کا طوق پڑا ہوا ہے (اس کے بوجھ کے باعث یہ یہاں سے جنبش نہیں کرسکتا)۔
مختلف آسمانوں پر شیطان کے نام:
	شیطان کا نام پہلے آسمان پر عابد، دوسرے پر زاہد، تیسرے پر عارف، چوتھے پر ولی، پانچویں پر متقی، چھٹے پر خازن، ساتویں پر عزازیل اور لوحِ محفوظ پر ابلیس تھا، وہ اپنی عاقبت سے بے فکر تھا۔
	 جب اسے حضرتِ آدم کو سجدہ کرنے کا حکم ملا تو کہنے لگا: اے اللہ! تو نے اسے مجھ پر فضیلت دے دی حالانکہ میں اس سے بہتر ہوں ، تونے مجھے آگ سے اور اِسے مٹی سے پیدا کیا ہے، خداوند تعالیٰ نے فرمایا: میں جو چاہتا ہوں وہ کرتا ہوں ۔ شیطان نے اپنے آپ کو آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے بہتر سمجھا اور ننگ و تکبر کی وجہ سے آدم سے منہ پھیر کر کھڑا ہوگیا۔ جب فرشتے آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کر کے اٹھے تو انہوں نے دیکھا کہ شیطان نے سجدہ نہیں کیا تو وہ دوبارہ سجدئہ شکر میں گر گئے لیکن شیطان ان سے بے تعلق کھڑا رہا اور اسے اپنے اس فعل پر کوئی پشیمانی نہ ہوئی، تب اللہ تَعَالٰی نے اس کی صورت مسخ کردی خنزیر کی طرح لٹکا ہوا منہ، سر اونٹ کے سر کی طرح، سینہ بڑے اونٹ کی کوہان جیسا، ان کے درمیان چہرہ ایسے جیسے بندر کا چہرہ، آنکھیں کھڑی، نتھنے حجام کے کوزے جیسے کُھلے ہوئے، ہونٹ بیل کے ہونٹوں کی طرح لٹ کے ہوئے، دانت خنزیر کی طرح