Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
18 - 676
{4}…خطیب نیشاپورامام ابو الحسن حضرت سیِّدُناعبدالغافر بن اسمٰعیل  عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَکِیْل(متوفی۵۲۹ھ) فرماتے ہیں:امام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی اسلام اور مسلمانوں کے لئے حجت اور ائمہ دین کے پیشوا ہیں ۔ فصاحت وبلاغت ، اندازِ بیان و طرزگفتگواورتیزفہمی وذہانت میں ان جیساآنکھوں نے نہیں دیکھا۔(1)
{5}…حضرت سیِّدُنا امام ابن عساکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(متوفی۵۷۱ھ) فرماتے ہیں : حضرت سیِّدُناامام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیجیسا ذہین وفطین آنکھوں نے دیکھا نہ کانوں نے سنا۔(2)
{6}… سیِّدُنا حافظ ابو الفضل عبدالرحیم عراقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَاقِی (متوفی۶۰۸ھ)فرماتے ہیں : علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک حضرت سیِّدُناامام غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیپانچویں صدی ہجری کے مجدد ہیں۔ (3)
{7}…حضرت سیِّدُنا امام ابو الحسن شاذِلی  عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِیسے منقول ہے کہ جسے اللہ عَزَّوَجَلَّسے کوئی حاجت ہو وہ امام غزالی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی کے وسیلے سے دعاکرے۔(4)
{8}…حضرت سیِّدُنا تاج الدین عبدالوہاب بن علی سُبکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۷۷۱ھ)ان القابات کے ساتھ ذکر فرماتے:  الامام الجلیل ابوحامد الغزالی حجۃ الاسلام ومحجۃ الدین جامع اشتات العلوم۔(5)
{9}…حضرت سیِّدُنا حافظ جلال الدین سُیُوطی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی(متوفی۹۱۱ھ)ان الفاظ سے تذکرہ فرماتے:  الامام حجۃ الاسلام ولی اللہ  ابی حامد الغزالی رضی اللہ عنہ۔(6)
{10}…مُجَدِّدِ اَعْظَم فَقِیْہِ اَفْخَم،امام اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن(متوفی۱۳۴۰ھ) آپ کا قول نقل کرتے ہوئے ان الفاظ سے یادفرماتے ہیں : اَلاِمَامُ حُجَّۃُ الْاِسْلاَم حَکِیْمُ الْاُمَّۃ کَاشِفُ الْغُمَّۃ ابوحامد محمد بن محمد بن محمد الغزالی (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)۔(7)  (ماخوذ از ’’ احیاء العلوم‘‘  جلد اوّل مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
 اللہ عَزَّوَجَلَّکی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مرآۃ الجنان وعبرۃ الیقظان، ج۳، ص۱۳۷		
  2…تاریخ مدینۃ دمشق، ج۵۵، ص۲۰۰
3…اتحاف السادۃ المتّقین، مقدمۃ الکتاب، ج۱، ص۳۵       
 4…مرآۃ الجنان وعبرۃ الیقظان، ج۳، ص ۲۴۹
5…تشیید الارکان علی ہامش احیاء علوم الدین، ج۵، ص۳۷۱
6…اتحاف السادۃ المتّقین، مقدمۃ الکتاب، ج۱، ص۸	
  7…فتاوی رضویہ، ج۴، ص۵۲۸