Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
116 - 676
	حضرتِ حذیفہ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے، حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم نے فرمایا کہ عنقریب امانت اٹھالی جائے گی، لوگ باہم تجارت کریں گے مگر امین کوئی نہیں ہوگا یہاں تک کہ کہا جائے گا: فلاں قبیلہ میں فلاں آدمی امین ہے،(1)یعنی امین آدمی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔
توبہ کا وجوب :
	توبہ کا وجوب آیاتِ قرآنی اور احادیث سے ثابت ہے، فرمانِ الٰہی ہے:
وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ  جَمِیۡعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ﴿۳۱﴾ (2)
اس آیت میں اللہ تَعَالٰی نے مومنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ توبہ کریں تاکہ ان کو فلاح میسّر ہو۔ دوسری آیت میں ہے :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ  تَوْبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ (3)
	لفظِ نصوح ’’نصح‘‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں خا     لصۃً اللہ کے لئے توبہ کرنا جو تمام عیوب سے پاک ہو۔ توبہ کی فضیلت اللہ تَعَالٰی کے اس فرمان سے ثابت ہوتی ہے:
اِنَّ اللہ  یُحِبُّ التَّوّٰبِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ﴿۲۲۲﴾ (4)
بے شک اللہ تَعَالٰی توبہ کرنے والوں اور پاک رہنے والوں کو محبوب رکھتا ہے۔ 
	اور فرمانِ نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم ہے، توبہ کرنیوالا اللہ کا دوست ہے، اور توبہ کرنے والا اس انسان کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ نہ کیا ہو۔(5)
توبہ کے بارے میں ارشاداتِ نبویہ:
فرمانِ نبوی ہے کہ رحمت خداوندی کو اس انسان کی توبہ سے زیادہ مسرت ہوتی ہے جو ہلاکت خیز زمین میں اپنی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری ، کتاب الرقاق، باب رفع الامانۃ ، ۴/۲۴۶، الحدیث ۶۴۹۷ ملتقطاً
2…ترجمۂکنزالایمان:اور اللہ کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ ۔(پ۱۸،النور:۳۱)
3… ترجمۂکنزالایمان:اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے ۔(پ۲۸،التحریم:۸)
4… ترجمۂکنزالایمان:بے شک اللہ پسند رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو ۔(پ۲،البقرۃ:۲۲۲)
5…سنن الکبری، ۱۰/۲۵۹ الحدیث ۲۰۵۶۱ ونوادر الأصول فی أحادیث الرسولصلی اللہ علیہ وسلم، ۲/۳۴۹