مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن سلام سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب باتیں کرنے بیٹھتے تو اپنی نگاہ شریف آسمان کی طرف زیادہ اٹھاتے تھے۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ آپ کی کنیت ابو یوسف ہے،حضرت یوسف علیہ السلام کی اولاد سے ہیں،توریت کے بڑے عالم تھے،آپ کے فرزند ہیں یوسف اور محمد وغیرہم، ۴۳ھ تینتالیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے۔(اکمال) ۲؎ یہ نظر کا اٹھنا انتظار وحی میں ہوتا تھا۔(مرقات،اشعہ)اور نہ معلوم قدرت کے کیا کیا نظارے کرتے ہوں گے،رب فرماتاہے:"قَدْ نَرٰی تَقَلُّبَ وَجْہِکَ فِی السَّمَآء"۔