مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم |
روایت ہے حضرت عبداللہ ابن حارث ابن جزء سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہ دیکھا ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ آپ کی کنیت ابوالحارث ہے،سہمی ہیں،بدر میں حاضر ہوئے،مصر میں قیام رہا وہاں ہی وفات پائی،آپ مصر کے آخری صحابی ہیں،آپ کی وفات سے مصر صحابہ سے خالی ہوگیا۔(اشعہ و مرقات) ۲؎ تبسم یعنی مسکرانے سے اپنا دل تازہ اور مخاطب کا دل خوش ہوتا ہے۔زیادہ ہنسی اور ٹھٹھا لگانا دل کو مردہ کردیتا ہے۔