مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم |
روایت ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھاسے فرماتی ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی پورا کھل کر ہنستا نہ دیکھا حتی کہ میں آپ کے کوے دیکھ لیتی ۱؎ آپ تبسم ہی فرمایا کرتے تھے ۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ لہوات جمع ہے لہاۃ کی،عربی میں لہاۃ حلق کے کنارہ پر گوشت اور لٹکے ہوئے کوے کو کہتے ہیں۔جب انسان ٹھٹھہ مار کر ہنستا ہے تو پورا منہ کھل جاتا ہے اور وہ جگہ نظر آجاتی ہے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح نہیں ہنستے تھے۔ ۲؎ یہاں مرقات میں ہے کہ حضور انور سے بہت کم ہنسنا بھی ثابت ہے مگر قہقہہ لگانا ٹھٹھہ مارنا کبھی ثابت نہیں،تبسم فرمانے کی عادت بہت ہی تھی۔(مرقات،اشعہ)