Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم
71 - 952
حدیث نمبر 71
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں عرض کیا یارسول اللہ مشرکین پر بددعا کیجئے فرمایا میں بددعا کرنے والا نہ بھیجا گیا میں تو رحمت ہی بھیجا گیا ہوں ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت خاصہ تو مسلمانوں پر ہی ہے اور رحمت عامہ کفار پر بھی ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے دنیا میں کفار پر عذاب آنا بند ہوا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کفار کو دعوت اسلام دی یعنی رحمت ایزدی سے قریب کرنے کی کوشش فرمائی۔لعنت کے معنی ہیں رحمت سے دوری کی دعا کرنا،جو رحمت سے قریب کرنے کے لیے بھیجا گیا ہو وہ رحمت سے دور کیسے کرسکتا ہے،فرمایا گیا"وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ"اس لیے جب حضور انور نے قبیلہ رعل اور ذکوان کے لیے فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھی تو آیت کریمہ نازل ہوئی"لَیۡسَ لَکَ مِنَ الۡاَمْرِ شَیۡءٌ"اے محبوب یہ بات آپ کے لیے مناسب نہیں یہ تو جلال والے پیغمبروں حضرت نوح اور موسیٰ علیہما السلام کے ہی لائق تھی جن مشرکین پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی وہ بحکم الٰہی کی جیسے فرمایا اللھم علیك بالقریش پھر وہ سب بدر میں مارے گئے۔(اشعہ)
Flag Counter