۱؎ یعنی حضور انور نے کسی سائل بھکاری کو یہ کبھی نہیں فرمایا کہ ہم تم کو نہیں دیں گے اگر وہ چیز ہو تو عطا فرمادی ورنہ یا خاموشی اختیار کی یا آئندہ کے لیے وعدہ فرمالیا یا معذرت کردی لہذا یہ حدیث اس آیت کے خلاف نہیں"قُلْتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحْمِلُکُمْ عَلَیۡہِ"کہ آیت کریمہ میں معذرت کا لا ہے اور یہاں انکار کا لا مراد ہے۔فرزق شاعر نے حضور کی نعت میں عرض کیا شعر
ما قال لا قط الافی تشھدہ لولا التشھد کانت لاءہ نعم
کسی نے اس کا ترجمہ یوں کیا۔شعر
نرفت کلمہ لا بر زبان اوہرگز مگر بہ اشہد ان لا الٰہ الا اللہ
یعنی حضور انور نے بجز کلمہ طیبہ کے لا انکار کے لیے بھی ارشاد نہ فرمایا۔آج بھی حضور سے مانگ کر دیکھ لو محروم نہ پھرو گے،یہ تو کوئی مجھ سے پوچھے میں نے بہت تجربہ کیا ہے ہم نے عرض کیا ہے۔شعر
زمانہ نے زمانہ میں سخی ایسا کہیں دیکھا زبان پر جس کے سائل نے نہیں آتے نہیں دیکھا