مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ حضور انور نے فرمایا کہ میں رحمت ہوں،رب کا ہدیہ ہوں ۱؎ (بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی رب نے مجھے تمہارے لیے رحمت بھی بناکر بھیجا ہے اور اپنا ہدیہ و تحفہ بھی۔اس فرمان عالی میں اس امت کی بہت ہی عزت فزائی ہے کیونکہ ہدیہ تحفہ اپنے پیاروں کو ہی دیا جاتا ہے۔معلوم ہوا کہ یہ امت رب کو پیاری ہے اس لیے اسے تحفہ دیا گیا فرماتاہے:"وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ"اعلٰی حضرت قدس سرہٗ فرماتے ہیں۔شعر رب اعلٰی کی نعمت پہ اعلٰی درود حق تعالٰی کی منت پہ لاکھوں سلام ہم غریبوں کے آقا پر دائم درود ہم فقیروں کی ثروت پر لاکھوں سلام