Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم
57 - 952
حدیث نمبر 57
روایت ہے حضرت کعب بن مالک سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ انور دمک جاتا تھا گویا آپ کا چہرہ چاند کا ٹکڑا ہے ہم یہ جان لیتے تھے ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی حضور کے دل کی خوشی چہرہ انور پر ظاہر ہوجاتی تھی۔چہرہ پاک چمک دمک جاتا تھا،یوں تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ قدرتی طور پر ہر وقت ہی منور اور چمکیلا تھا مگر خوشی میں ایک خاص چمک اور بھی نمودار ہوتی تھی جس سے وہ نور علٰی  نور ہوجاتا تھا اور یہ نور ایسا ظاہر باہر ہوتا تھا کہ کسی پر مخفی نہیں رہتا تھا۔
Flag Counter