Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم
29 - 952
حدیث نمبر 29
روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ الله نے اخلاق کے درجات مکمل کرنے ۱؎ اور اچھے اعمال کے کمالات پورے کرنے کے لیے مجھ کو بھیجا(شرح سنہ)
شرح
۱؎  مکارم جمع ہے مکرمۃ کی بمعنی پسندیدہ اور الله تعالٰی کے نزدیک قابل قدر۔اخلاق جمع ہے خلق کی بمعنی عادت و خصلت یعنی دل کی وہ حالت جس سے اچھے اعمال کرنا آسان ہوں۔بعض نے فرمایا کہ دلی باطنی صفات یعنی پچھلے انبیاءکرام بھی لوگوں کو اچھی عادات سکھانے تشریف لاتے تھے مگر ہم اعلٰی درجہ کے اخلاق سکھانے تشریف لائے ہیں۔
Flag Counter