Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح جلد ہشتم
27 - 952
حدیث نمبر 27
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی فرماتے ہیں فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا ۱؎ تو میں نبیوں کا امام اور ان کا خطیب ہوں گا اور ان حضرات کا شفاعت والا۲؎ فخریہ نہیں فرماتا ہوں(ترمذی)
شرح
۱؎  یہاں امام سے مراد نماز کا امام نہیں بلکہ سب سے آگے چلنے والا،سب کی طرف سے رب کی بارگاہ میں کلام کرنے والا،ہر کام میں سب پر پہل کرنے والا مراد ہے،حتی کہ جنت میں آگے آگے حضور صلی الله علیہ وسلم اور پیچھے سارے نبی داخل ہوں گے۔

۲؎ یعنی تمام نبیوں کی شفاعت ہم کریں گے بلندی درجات کی یا ان سب کی شفاعت کی ابتداء ہم سے ہوگی کہ پہلے ہم دروازۂ شفاعت کھول دیں گے پھر ہمارے بعد دوسرے نبی شفاعت کریں گے۔
Flag Counter