Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
3 - 27
اللہ کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے !مینڈک سُوار بچھو نے کس طرح نشے میں دھت شرابی نوجوان کواللہ ربُّ العِزّت عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت سے خوفناک سانپ کی مصیبت سے بچایا! یقیناربِّ رحمت عَزَّ وَجَلَّ کی حکمت کو سمجھنے سے ہم قاصِر ہیں، اُس کے ہر ہر کام میں حکمت ہوتی ہے، کسی کو مصیبت میں مبتلا کرنا بھی حکمت تو کسی کو بے طلب مصیبت سے بچا لینا بھی حکمت ۔ بعض اوقات بندہ مصیبت میں پھنساہوتا ہے تو بارگاہِ خداوندی میں جھکتا اور اُس کی عبادت کی طرف رُخ کرتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّجب  سر پر آ پہنچنے والی مصیبت سے حفاظت کر کے احسان فرماتا ہے تو بندۂ نافرمان تابِع فرمان ہو جاتا ہے،جیسا کہ اِس حکایت ’’ مینڈک سُوار بچھو‘‘ سے ظاہر ہوا۔
گناہوں کا ہے صُدور آہ! ہر گھڑی یا رب!
کر عَفْو ہائے! اَجَل سر پہ ہے کھڑی یا رب!
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے
	 دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ413صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’عُیُونُ الْحِکایات‘‘ (حصہ اوّل)کیصَفْحہ187پر ہے: اللہ کا ایک نیک بندہ کسی جنگل کی بستی میں رہا کرتا تھا ۔ اس کے پاس ایک مُرغا، ایک گدھا اور ایک کتا تھا ۔مرغا صبح نماز کے لئے جگاتا، گدھے پر وہ پانی اور دیگر چیزیں لاد کرلاتا اور کتّااس کے